کراچی: ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی کوالمپور پرواز والے مسافر متبادل ذریعے سے آج شام اسلام آباد پہنچیں گے۔
118 مسافر براستہ دبئی پرواز نمبر ای کے 614 کے ذریعے شب 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ 54 مسافر براستہ دوہا پرواز نمبر قیو آر 632 سے کل صبح 1 بج کر 40 منٹ پر اسلام اباد پہنچیں گے۔
پی آئی اے کا زمینی عملہ دوبئی اور دوہا میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔ مسافروں کا صبح کا ناشتہ پیش کیا گیا اور ان کی تمام ضروریات اور آرام کا خیال رکھا جارہا ہے۔