کراچی: پاکستان اسٹیل ملز نے پبلک ریلیشنز آفیسر لگانے کیلئے وزارت کو خط لکھ بھیجا جسے وزارت صنعت و پیداوار نے رد کردیا۔
پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے وزارت صنعت و پیداوار کو خط کے زریعے حدید ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر انتظام مادرملت کالج کی خاتون لیکچرار اسسٹنٹ منیجر عارفہ قمر کو نجکاری کمیشن میں پبلک ریلیشنز آفیسر تعینات کرنے کی سفارش کردی جسے وزارت صنعت و پیداوار نے رد کردیا۔ اسٹیل ملز انتظامیہ نے صنعت و پیداوار کو گزشتہ سال 30 دسمبر کو خط نمبر Sec.A&P۔267/2020 لکھا جس میں خاتون لیکچرار کو ڈیپوٹیشن پر نجکاری کمیشن میں بطور پبلک ریلیشنز آفیسر گریڈ 17 میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم جس کو وزارت صنعت و پیداوار نے رد کر دیا اور سی ای او کو خط کے جواب میں ہدایات جاری کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے جو بھی ملازمین پاکستان کے دوسرے اداروں میں ڈیپوٹیشن پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کو فوری طور پر واپس اسٹیل ملز میں بلایا جائے تاکہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی راہ میں تمام قانونی رکاوٹیں ختم کی جا سکیں۔