اسلام آباد: وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ مچھ کے احتجاجی لواحقین پر شرط عائد کرتے ہوئے کہا کہ میتوں کو آج دفنا دیں، آج ہی آجاؤں گا۔ ایسا نہیں ہو سکتا آپ کہیں وزیراعظم آئیں گے تو شہدا کی تدفین کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کے ساتھ بلیک میلنگ ہے پہلے میتوں کو دفنائیں میں پھر کوئٹہ آؤں گا۔
عمران خان نے گارنٹی دیتے ہوئے کہا کہ تدفین کریں میں گارنٹی دیتا ہوں آج ہی کوئٹہ آ جاؤں گا۔وزیراعظم نے شہدا کمیٹی کے مطالبے کو بلیک میلنگ قرار دے دیا۔