اسلام آباد: اسٹیرنگ کمیٹی برائے چشمہ رائٹ بینک کنال کا دوسرا اہم اجلاس۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کر رہے تھے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی ارباب شہزاد شریک تھے۔ اعلی حکام کی پشاور ڈی آئی خان موٹروے منصوبے پر پیش رفت پر بریفننگ دی گئی۔ دیر چکدرہ موٹروے منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیے گریٹر سرکلر ریل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر آگاہ کیا گیا اور تمام متعلقہ حکام کو منصوبوں کی تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔
اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس میں کہا کہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی منصوبوں پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت۔ سی پیک منصوبوں سے صوبے میں ترقی آئے گی اور نئی راہیں کھلیں گی۔ وزیر اعظم پاکستان سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل جلد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ راشکئی منصوبے کے مکمل ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔