پاکستان نے اپنا نیا نقشہ جاری کر دیا

0
114

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کردیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں پاکستان کا حصہ ظاہر کردیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران شرکا کو نئے نقشے پر مبارک باد دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی پاکستان کا مستقل نقشہ ہوگا، کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا رہے گا۔ نئے نقشے میں لداخ کو بھی پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔ نئے سیاسی آفیشل نقشے کی تمام سیاسی جماعتیں منظوری دے چکی ہیں۔ نقشے میں لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیا ہے۔ نئے نقشے کے مطابق سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی باؤنڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔

پاکستان کے نئے سیاسی نقشے پر چین کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے بعد حتمی نقشہ سامنے آئے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں