دھرنا مظاہرین کا پاک افغان بارڈر باب دوستی کی جانب ریلی

0
136

چمن: لیویز حکام کے مطابق سیکڑوں مشتعل مظاہرین کا باب دوستی پر دھاوا اور ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے باب دوستی کیساتھ بیرلز اکھاڑ دیے، توڑ پھوڑ، دفاتر کو آگ لگا دی۔

مظاہرین نے بارڈر منیجمنٹ سسٹم کےلئے نادرا کے لگے کمپیوٹرز رومز کو بھی آگ لگا دی۔ سیکیورٹی فورسز کا مظاہرین پر شیلنگ، ہوائی فائرنگ، مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش۔ مظاہرین کو باب دوستی جانے سے روکنے کے لئے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں تصادم جاری۔ باب دوستی کے دونوں جانب 2 سے 3 ہزار مسافر پھنسے ہے اور مسافروں کا سرحد زبردستی عبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حالات کشیدہ ہونے کے باعث ایف سی، لیویز کی بھاری نفری طلب، 2 بکتربند پہنچ گئی۔ آل پارٹیز تاجر اتحاد اور محنت کش گروپ باب دوستی کو پیدل آمدورفت روائتی تجارت کےلئے کھولنے کےلئے 2 ماہ سے دھرنا دیا ہوا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق افغان فورس اور ایف سی کےدرمیان جنگ چھڑ گٸی گولہ بارود اور بموں کا تبادلہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں