وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفی دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عمران خان کے خصوصی بلاوے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) چھوڑ کر پاکستان آیا۔
ظفر مرزا نے لکھا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ میں اس وقت کام چھوڑ کر جارہا ہوں جب کورونا کم ہورہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے ایمانداری اور محنت سے پاکستان کی خدمت کی ہے، اور پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے عرصے میں کئی جھوٹے الزامات کا سامنا رہا، انتہائی محنت اور ایمانداری سے فرائض انجام دینے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کچھ عرصے سے مستعفی ہونے کا سوچ رکھا تھا صرف کورونا پر قابو پانے کا انتظار تھا
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔