مجھے عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری توقع ہے اور ہر فورم پر کیس لڑوں گی، بیوہ مرید عباس کھر

0
76

کراچی: اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی مجرم عاطف زمان کی طرف سے صلح کے لیے کوشش۔ مرید عباس کی بیوہ زار عباس نے قاتل اور اس کی فیملی سے صلح کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان نے مرید عباس کے اہلخانہ کو دوسری بار پیغام بھیجوایا ہے۔

ذرائع کے مطابق عاطف زمان کے بھجوائے گئے پیغام میں مرید عباس کی بیوہ سے کہا گیا ہے کہ مرید عباس کے قتل بعد اس نقصان کا ازالہ تو نہیں ہوسکتا ہے مگر مل بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔ عادل زمان پر کیس ثابت نہیں ہوسکتا اور اسے ضمانت بھی مل گئی ہے جبکہ عاطف زمان کے خلاف بھی کیس طویل عرصے تک چل سکتا ہے۔ پیغام میں پیشکش کی گئی ہے کہ ملزم کے گھر والے چاہتے ہیں عاطف زمان کی گائوں کی زمین بیچ کر دیت کے طور پر مرید عباس کے اہلخانہ کو رقم ادا کردی جائے۔

اینکر مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے وڈیو پیغام میں قاتل اور اس کی فیملی سے صلح کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ زارا عباس نے وڈیو پیغام میں واشگاف الفاظ میں بتادیا ہے کہ کیس جتنا بھی طویل چلے گا کیس مکمل طور پر پیروی کروں گی مجھے عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری توقع ہے اور ہر فورم پر کیس لڑوں گی۔ زارا عباس کے مطابق قاتل عدالتوں سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔ باقاعدگی سے پیش ہوں، شواہد کی روشنی میں عدالت نے فیصلہ کرنا ہے اور قاتلوں سے مرید عباس کے قتل کا ہرگز سودا نہیں کرسکتی اس لئے قاتلوں سے کبھی صلح نہیں کروں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں