کراچی: صوبائی وزیر برائے انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی تیمور تالپور کا آئیوری کوسٹ کے قونصل خانے کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے آئیوری کوسٹ کے وزیراعظم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور صوبائی وزیرتیمور تالپور نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
تیمور تالپور نے کہا کہ مرحوم وزیراعظم نے آئیوری کوسٹ کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ آئیوری کوسٹ کے لوگ مرحوم وزیراعظم کو ان کی دوراندیشی، ویژن اور خدمات کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
آئیوری کوسٹ کے وزیراعظم اما دوگون کولی بیلے 8 جولائی کو کابینہ اجلاس کے دوران اچانک طبیعیت بگڑنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔