رینجرز نے بچے کو بازیاب کرا لیا والدین کے حوالے

0
53

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ )نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے گہرام گوٹھ سے اغوا ہونے والے ارسلان نامی شیر خوار بچے کو والدین کے حوالے کردیا۔ 15 جولائی کو گہرام گوٹھ سرجانی ٹاؤن سے موٹر سائیکل سوار اغوا کاروں نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے ارسلان نامی شیر خوار بچے کو اغوا کیا تھا۔

      واقعہ کی ایف آئی آر سرجانی تھانے میں درج کرادی گئی تھی۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی رینجرز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ رینجرز کی بروقت کارروائی کی بدولت ملزمان بچے کو ویران علاقے میں روڈ کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

      بعد ازاں رینجرز نے علاقہ مکینوں  کے تعاون سے بچے کو تحویل میں ل کرمتعلقہ تھانہ ایس ایچ او کی موجودگی مٰیں والدین کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں