تنقید برداشت کرنا سلیکٹڈ عمران نیازی کے بس کی بات نہیں، زاہد خان

0
58

پشاور: ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے 24 نیوز کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے خوش آئیند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے توقع رکھتے ہیں کہ سیلیکٹڈ عمران نیازی کے خلاف ایسے فیصلے آنے چاہیے جو قوم اور ملک کے مفاد میں ہو اور لاہور پائی کورٹ سے توقع رکھتے ہیں کہ جیو جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف  میر شکیل الرحمان کے ساتھ بھی اس طرح انصاف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہا جتنا جلدی ممکن میر شکیل الرحمان کو بھی انصاف ملنا چاہیے اور موجودہ سیلیکٹڈ حکمران نے ہر ادارے کو بھی برباد کرنے کی کسر اٹھا نہ رکھی ہے۔ اپوزیشن اپنی ذمہ داری سرانجام نہیں دے پا رہی اور پارلیمنٹ کو موجودہ سیلیکٹڈ حکمران نےغیر فعال بنا کرکے رکھا ہے۔ جس کے باعث عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے اور اس صورت میں عوام عدلیہ سے توقعات رکھتے ہیں کہ وہ موجودہ سیلیکٹڈ حکمران کے خلاف اس ہی طرح انصاف کرے گی۔ توقع کرتے ہیں کہ عدلیہ موجودہ سیلیکٹڈ حکومت کے ہر غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدام کو مسترد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ ہائی کورٹ نے 24 چینل کو بحال کرکے 956 ملازمین گھروں کا چولہا بجھنےسے بچا لیا ہے اور اس وقت میڈیا پر غیر اعلانیہ قدغن لگائی گئی ہے۔ عدالتوں سے توقع رکھتے ہیں کہ انصاف سے کام لیتے ہوئے میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندی ختم کرائے گی۔ یہ عدلیہ کا ملک اور قوم پر احسان ہوگا اورعوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں۔

ہم سیلیکٹرز سے سوال کرتے ہیں کہ کیا سیلیکٹ اور نا اہل حکومت اس ہی طرح قوم پر مسلط رہے گا اور ملک کو تباہی کی طرف لیکر جائے گا یا اس کا کوئی تدارک ہوگا۔ اگر تدارک نہیں ہوگا تو موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں