جدہ: پاکستان انوسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود اک بار پھر یاد دہانی کروائی ہے کہ پاکستان انویسٹر فورم جدہ
انتخابات بہت ہی قریب آ گئے ہیں، تمام ارکان اور نئے سرمایہ کار حضرات اپنی رجسٹریشن جلد از جلد مکمل کریں۔رجسٹریشن کے لیے پاکستان قونصلیٹ جدہ کے کمرشل سیکشن کی جانب سے جدید ڈیجٹل سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، جو قونصل جنرل خالد مجید صاحب کی براہ راست رہنمائی اور سرپرستی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ رجسٹریشن فارم 30 اکتوبر 2025 تک ویب سائٹ
Pifjmembership.org
پر دستیاب ہے، جہاں تمام بزنس پرسنز، انوسٹرز اپنی
معلومات درج کر کے بآسانی ممبرشپ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سےٹریڈ ڈویلپمنٹ قونصلر محترمہ سعدیہ خان اور صدر پاکستان انویسٹر فورم جدہ چوہدری محمد شفقت محمود نے جدہ اور مغربی ریجن میں مقیم تمام پاکستانی کاروباری شخصیات، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو خراجِ تحسین پیش کیاہے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کا نام بلند کیا ہے اور قومی معیشت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انویسٹرز فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو متحد کرتا ہے، ان کے کاروباری مفادات کا تحفظ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاونت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے نامزدگیاں قبول کی جائیں گی، لہٰذا خواہشمند امیدوار اپنے نام 6 نومبر تک جمع کروادیں۔
انہوں نے تمام پاکستانی انویسٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شمولیت یقینی بنا کر فورم کو مضبوط اور فعال بنائیں تاکہ پاکستانی کاروباری برادری کی آواز مؤثر انداز میں سنی جا سکے۔
آخر میں چوہدری شفقت محمود نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام فراہم کردہ ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رکھا جائے گا اور یہ صرف پاکستان قونصلیٹ کے کمرشل سیکشن میں ہی محفوظ رہے گا۔


































