کراچی(رپورٹ: ایم جےکے) میئر کراچی کا بارشوں میں غیر حاضر ایمرجنسی اسٹاف کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، چار افسران، ایک ڈرائیور اور پانچ فائر مین سمیت دس ملازمین کو معطل کردیا گیا۔
لانڈھی فائر اسٹیشن کے اسٹیشن آفیسر غلام فخرالدین معطل کردیئے گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل جاوید ارشاد کو بھی فوری معطل کردیا گیا، شاہ فیصل کالونی کے لیڈنگ فائر مین معید احمد معطل، شاہ فیصل کالونی کے فائر مین فاروق صدیقی ڈیوٹی سے غائب پائے گئے، لانڈھی فائر اسٹیشن کے سب فائر آفیسر عدنان معین معطل، لانڈھی فائر ڈرائیور عمر فاروق کو بھی معطل کردیا گیا، لانڈھی کے فائر مین نہال اور کاشف معین معطل، سول سینٹر کے فائر مین محمد راشد اور محمد نسیم معطل کردیے گئے۔
کراچی فائر چیف محمد ہمایوں نے مزید بتایا کہ تمام معطل اہلکاروں کو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئ ہے، جہاں انہیں شوکاز اور چارج شیٹ جاری ہوگی۔