سیالکوٹ: پنجاب میں ہوا کی بیٹیوں پر ظلم اور جنسی زیادتی کے بعد تشدد میں اضافہ ہوگیا، پسرور میں ظلم کی انتہا سامنے آگئی، ایک اور ہوا کی بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جان کی بازی ہارگئی۔ انسانیت سوز واقعہ ضلع سیالکوٹ تحصیل پسرور کے تھانہ پھلورہ کی حدود میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کے بازو کی نس کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا کیا گیا۔