کراچی: پاکستان کا بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ اور بھارتی ائرلائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا گیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے نتیجہ میں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نوٹم کے مطابق بھارت کے فوجی اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔ بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔