پاکستانی عازمین عمرہ و حج کے اخراجات میں کمی کے لیے سعودی کنسورشیم فنڈ کا قیام

0
16

مکہ مکرمہ : (شین نون) سعودی عرب میں قائم ٹریول اور ہاسپیٹیلٹی کمپنیوں کے کنسورشیم نے پاکستانی عازمینِ حج و عمرہ کے لیے اخراجات کم کرنے کے لیے پانچ کروڑ ڈالر (تقریباً 14 ارب پاکستانی روپے) کا فنڈ قائم کر دیا ہے، جس کے ستمبر 2025 تک موثر ہونے کی توقع ہے۔

یہ بات کنسورشیم کے چیف ایگزیکٹو محمد سلمان آرائیں نے بتائی۔ کنسورشیم میں آن لائن عمرہ بکنگ پلیٹ فارم فنادق ڈاٹ کام، عمّار الضیافہ ہوٹلز گروپ، سکائی لائن ٹریول کمپنی اور مکہ مکرمہ میں کام کرنے والی دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

اس کا مقصد پاکستانی ٹریول ایجنسیوں کے بنیادی ڈھانچے اور آپریشنز کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ وہ سعودی قوانین کے مطابق کام کر سکیں اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کر سکیں۔

محمد سلمان آرائیں نے بتایا کہ اس فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد پاکستان کے ہر بڑے شہر میں ٹریول ایجنسیوں کے بنیادی ڈھانچے اور آپریشنز کا معیار بہتر بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ سے حج کے اخراجات میں 20 فیصد اور عمرہ کے اخراجات میں 25 فیصد کمی کی توقع ہے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا عام طور پر ایک فرد کے لیے عمرہ کا خرچہ تین لاکھ روپے (1054 ڈالر) ہوتا ہے۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ ستمبر تک ایک چھوٹا ٹریول ایجنٹ اپنے صارف کو دو لاکھ 40 ہزار (844 ڈالر) سےڈھائی لاکھ روپے (879 ڈالر) میں یہ پیشکش کر سکے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں