قومی یکجہتی فورم کی فرزند پاکستان’ پہچان پاکستان ایوارڈیافتہ پاکستانی شخصیت چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں یادگار تقریب، سابق وفاقی وزیر چوہدری صاحب شہباز حسین کی شرکت

0
9

جدہ: پاکستانی انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں قومی یکجہتی فورم کی جانب سے تقریب کا اہتمام ہوا۔ چوہدری شفقت محمود کو لندن میں ‘فرزند پاکستان ایوارڈ’ اور لاہور میں ‘پہچان پاکستان ایوارڑ’ ملنے پر قومی یکجہتی فورم کی اس تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، پاکستان قونصلیٹ کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفقت محمود نے قومی یکجہتی فورم اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ سعودی عرب او دنیا بھر سے پاکستانی پاکستان کو اتنا ذرمبادلہ بھیجیں کہ پاکستان کو نہ ہی آئی ایم ایف اور نہ کسی ملک سے قرض لینا پڑے۔

چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ لندن کی تنظیم کی جانب سے ایوارڈ سے میرے وطن کے لئے کئی منصوبوں پر کام کرنے کا مزید حوصلہ ملا ہے، مجھے خوشی ہے قومی یکجہتی فورم جو جدہ میں پاکستان کی نیک نامی، اتحاد یکجہتی کیلئے کام کررہی ہے، اس کی جانب سے میرے اعزاز میں تقریب ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا ‘میں سمجھتا ہوں کہ فرزند پاکستان ایوارڈ صرف مجھے نہیں بلکہ سعودی عرب میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کیلئے ایوارڈ ہے۔

انہوں نے ایوارڈ کیلئے حوالے ادافہ فرزند پاکستان کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا ذکر کیا اور تفصیل بتائی جس میں انہیں بالترتیب جناح کیپ، قومی پرچم اور فرزند پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا، جو بہت منفرد اور بڑا قومی اعزاز ہے۔

تقریب کا آغاز ندیم آفتاب صدیقی کی تلاوت سے ہوا، اس موقع پر قومی یکجہتی فورم کے کنونیئر ریاض بخاری نے کہا کہ چوہدری شفقت محمود کی کمیونٹی اور پاکستان کیلئے خدمات نہ ہی کسی تعارف اور نہ کسی ایوارڈ کی محتاج ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو شفقت محمود جیسے فرزند پاکستان کو سرکاری ایوارڈ کی فہرست میں شامل کرے۔

سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین نے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ فیصل طاہر خان، چوہدری محمد اکرم گجر، تصور حسین چوہدری، مشاہد رضاء گجر، انجینئر عارف مغل نے خطاب کیا، قونصل جنرل کی ترجمانی قونصل پریس محمد عرفان چوہدری کی۔ اسٹیج پہ دیگر مہمانوں کے علاوہ چوہدری اظہر وڑائچ، شریف الزماں بھی تشریف فرما تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں