کراچی: بنگلا دیش نے بھارت کے بجائے 7 شمال مشرقی ریاستوں سے تعلقات بہتر کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ یہ ریاستیں بنیادی طور پر بھارتی مرکز کے خلاف ہیں۔
منی پور، میگھالیہ، میزو رام، ناگا لینڈ آسام اور سکم میں پہلے ہی بغاوت کی تحریکیں کچلنے کے لئے مرکز نے فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے اور سخت تعزیری قوانین نافذ ہیں۔ ان ریاستوں کو 7 بہنیں کہا جاتا ہے جبکہ آسام کو بھائی کہتے ہیں اور بھارت بنگلا دیش کی ٹرانزٹ ٹریڈ بند کرچکا ہے۔
بھارتی میڈیا میں 7 ریاستوں سے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کے بعد چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر یونس کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا عروج پر پہنچ گیا۔
بھارت کی یہ ساتوں ریاستیں انڈین کلچر سے قطعا مختلف ہیں اور زیادہ تر مختلف ٹرائبس پر مشتمل ہیں۔ چند شہروں کے سوا اب بھی ٹرائبل انداز میں زندگی گزارتی ہیں۔ ان کی ریاستی زبانیں بھی باقی پورے ہندوستان میں کوئی سمجھنے والا نہیں ہے جبکہ کلچرل طور پر یہ دہشت گرد انڈیا سے مختلف اور آدی واسی لوگ ہیں اور دہشت گرد انڈیا سے بیزار بھی ہیں۔ یہاں علیحدگی کی بھی تحریکیں چلتی رہتی ہیں جبکہ بدھ اور عیسائی تعداد میں بہت زیادہ ہیں۔ مسلمان بھی بہت ہیں اور بنگلہ دیش کا خیال بالکل درست ہے۔