پنجاب میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ گئے

0
19

لاہور: پنجاب کے شہر فرخ آباد اور بوریوالہ میں نویں اور دسویں جماعت کی طالبات سے رکشہ ڈرائیور زیادتی کرتے رہے اور طالبات کے پیٹ میں درد ہونے کے بعد حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ عوام نے رکشہ ڈرائیوروں پر تشدد کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

فرخ آباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے رکشہ ڈرائیور کی زیادتی اور بچی کے پیٹ میں درد ہونے پر ہسپتال لیکر گئے جس پر ڈاکٹر نے چیک کر کے بتایا کہ بچی حاملہ ہے۔ شہریوں نے رکشہ ڈرائیور پرویز کو پکڑ لیا جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

بچی کے ورثا نے رکشہ ڈرائیور کی جوتوں تھپڑوں سے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا اور تھانہ شاہدرہ پولیس نے ملزم کو پکڑ کر ابتدائی کاروائی شروع کر دی۔ رکشہ ڈرائیور بچی کو اسکول چھوڑنے اور لینے جاتا تھا۔

دوسری جانب بوریوالا کی نواحی آبادی لاٹ بھٹیاں والی کی 19 سالہ دسویں کلاس کی طالبہ کو اسکول چھوڑنے کے لئے جانے والا رکشہ ڈرائیور چار ماہ تک اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، اسکول سے گھر واپس نہ پہنچنے پر والدین نے طالبہ کی تلاش شروع کی تو نیم بیہوشی کی حالت میں ملنے پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس نے ہوش آنے پر والدین کو زیادتی بارے سب کچھ بتادیا۔

طالبہ کے مطابق ملزم اسے راز فاش کرنے پر قتل کی دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا، متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق طالبہ حاملہ بھی ہوچکی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں