نیب کراچی نے کروڑوں روپے مالیت کی ضبط شدہ جائیداد کا قبضہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے حوالے کر دیا

0
9

کراچی: نیب کراچی کروڑوں روپے کی جائیداد کا فزیکل قبضہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے حوالے کر دیا، نیب کراچی نے یہ جائیداد سزا یافتہ ملزم اقبال احمد ترابی، سابقہ منیجر بینکنگ، پاکستان اسٹیٹ آئل اور ان کی اہلیہ/ بے نامی داروں سے ضبط کیں ہیں۔ ملزمان مبینہ طور پر بدعنوانی اور آمدن سے زائد اثاثا جات کے جرم میں ملوث تھے۔

نیب کراچی نے انکوائری اور تفتیش کے بعد مذکورہ ملزم اور اس کی شریک حیات / بے نامی داروں کے خلاف معزز احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس نمبر39/2001 دائر کیا تھا۔ معزز احتساب عدالت نے ملزمان کو بالترتیب 10 اور 5 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی ملزمان کو 95 ملین روپے جرمانےاور جائیدادوں کی ضبطگی کی سزا بھی سنائی تھی۔ سزا پانے والے ملزمان نےمعزز سندھ ہائی کورٹ کراچی اور بعد ازاں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیلیں دائر کیں، جنہیں معزز عدالتوں نے خارج کر دیا۔ نتیجتاً، نیب کراچی نے سزا یافتہ ملزمان کی جائیداد کو اپنے قبضہ میں لیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں