سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ’ رشوت دو، سرکاری اشتہارات لو، نہ آفس کی ضرورت نہ اسٹاف

0
12

کراچی: سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مسلط سفارشی نیب زدہ افسران کی رشوت کی داستانیں منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلزپارٹی کے وزرا نے چینلز و اخباری کی خریداری کے بعد اشتہارات کی بندر بانٹ اپنے نام کرنے کے بعد کچھ حصہ ڈمی اخباروں کے نام کردیا۔

سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں رشوت دو اور سرکاری اشتہارات لو صدائیں گونجنے لگیں نہ آفس کی ضرورت نہ اسٹاف کی بلکہ نوٹ دکھائو اور سرکاری اشتہارات خود گھر تک پہنچائیں گے۔

زیر نظر اخبار میں ڈائریکٹر اشتہارات یوسف کابورو رشوت لیکر انہیں سرکاری اشتہارات دے رہے ہیں اور پریس سیکشن لکھ رہا ہے کہ یہ اخبار ہمارے پاس نہیں آرہا، جس ایڈریس پر لیٹر بھیجا گیا ہے وہاں تو دوسرا آفس ہے، اس اخبار کا اپنا کوئی آفس بھی نہیں ہے۔

زرائع کے مطابق سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں۔خوب دھندہ چل رہا ہے۔ پریس سیکشن کا ریٹائرڈ افسر اعظم بھی اس لئے محکمہ کی جان نہیں چھوڑ رہا، رشوت لیکر اس اخبار کو ریگیولر سرٹیفکیٹ بھی دے دیا جائے گا۔

سیکریٹر اطلاعات سندھ ندیم الرحمن میمن بھی ان افسران کی کرپشن خوب انجوائے کررہے ہیں۔ خود آکر دیکھ لیں ان کے محکمہ نے جس ایڈریس پر لیٹر بھیجا ہے وہاں پر اس اخبار کا آفس ہے یا نہیں۔ اربوں روپے کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والوں کا شعبہ اشتہارات پر قبضہ ہے۔

نیب زدہ ڈائریکٹر اشتہارات یوسف کابورو کو صرف سرکاری اشتہارات پر کمیشن (رشوت) چاہیے، یہ پہلے ہی کہتے ہیں کونسی عدلیہ اور نیب نے ہمارا کچھ بگاڑ لیا جو اب بگاڑیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں