لاہور: شہر کی اکلوتی ایس ایچ او خاتون بھی گرفتار ہوگئی، ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او پر مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔
کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول ایک گھر میں چھپا رکھا ہے۔
پولیس نے اس گھر پر چھاپا مارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثانیہ رہائش پذیر تھی۔ پولیس نے ایس ایچ او ثانیہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا۔