ریاض (ش ن) سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائیڈیل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ ‘اے330’ نامی بڑی باڈی کی 10 ایئر بسیں خریدے گی۔ تاکہ اپنی مارکیٹ کو زیادہ وسعت دے سکے اور مسافروں کو زیادہ سہولتیں فراہم کر سکے۔ اس فضائی کمپنی کی پروازوں اورصارفین کے حوالے سے زیادہ مصروفیت کا علاقہ جنوب مشرقی ایشیا ہے اور یہ ریاستی ملکیت میں موجود فضائی کمپنی کی سسٹر آرگنائزیشن ہے۔ جو 10 رولز رائیس پاورڈ پلینز کی خرایداری کا ادارہ رکھتی ہے جنہیں عام طور پر ‘اے 330-900 ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یاد رہے جہازوں کی اس خریدرای کے حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘روئٹرز’ نے جنوری میں اطلاع دی تھی۔ اب ایک تقریب کے دوران اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے اور تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ ان ایئر بسز طیاروں کی مالیت1.2 ارب ڈالر ہوگی اور یہ برطانیہ میں قائم ایک کنسلٹنسی کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب کا ایوی ایشن سے متعلق شعبہ حالیہ برسوں میں غیر معمولی طور پر ترقی کر رہا ہے۔ سعودی ویژن 2030 میں فضائی کمپنیوں کی خدمات کے دائرے کو وسیع تر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔