کراچی: ناظم آباد 1 نمبر نزد پیٹرول پمپ کے قریب فلیٹ مکینوں نے بھتہ خوری کے خلاف سڑک پر احتجاج کیا۔
فلک ایوینو کے رہائشیوں احتجاج کے موقع پر کہنا تھا کہ ان کو بھتہ مافیا کی طرف ست تنگ کیا جارہا ہے جبکہ ڑرایا اور دھمکایا جارہا ہے۔ ان کے گھروں کو چھینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ایک بار بلڈنگ پر حملہ بھی کیا جا چکا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس کے پیچھے موتی والا نامی شخص ہے جو پہلے بھی گرفتار ہو چکا ہے۔