کراچی: مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے والد کو کامران قریشی کو اینٹی وائلینٹ کرائم سیل نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے،
پولیس نے کامران اصغر قریشی کو ڈ یفنس خیابان مومن میں ارمغان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کے والد کامران اصغر قریشی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے قبضے سے منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم سے 200 گرام منشیات اور پستول برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔