رپورٹ: (ایم جے کے) مشہور ماڈل اور ٹی وی آرٹسٹ نادیہ حسین کو تصدیق کے بنا ایف آئی اے ڈائریکٹر پر رشوت کا الزام مہنگا پڑگیا، کچھ روز قبل نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو کروڑوں روپے کی کرپشن پر ایف آئی اے حکام نے حراست میں لیا تھا۔
نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ایف آئی اے حکام سے منسوب کرنا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر رشوت کا الزام ایف آئی اے سائبر کرائم کا نادیہ حسین کے گھر پر چھاپہ، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کو تصدیق کے بغیر فیک کال کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سے منسوب کرکے بلیک میلنگ کے الزامات لگانا مہنگا پڑگیا، ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے اور سائبر کرائم سرکل نے نادیہ حسین سے رابطہ کرلیا ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق ایف آئی اے کو بدنام کرنے کی کوشش پر نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، نادیہ حسین کو اگلے ہفتے بیان قلم بند کرانے کے لیے پابند کیا گیا ہے، بتاتے چلیں کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کے اوپر کروڑوں کی کرپشن کا کیس ایف آئی اے میں پہلے سے ہی چل رہا ہے جس میں وہ ایف آئی اے کی حراست میں ہے۔