زیلنسکی سعودیہ پہنچ گئے’ شہزادہ سلمان سے ملاقات’ ٹرمپ پُر اُمید

0
7

جدہ: زیلنسکی شہر جدہ پہنچ گئے، یوکرینی صدر جدہ آمد پر ہوائی اڈے سے ملانے والی شاہراہ شاہ عبدالعزیز روڈ پر سعودی عرب اور یوکرین کے پرچم  لہرائے گئے، زیلنسکی جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا سعودی عرب پہنچنے سے پہلے جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے منگل کے روز ہونے والے اجلاس سے پر امید ہے، روبیو کا کہنا تھا کہ یوکرین مسئلے کا حل جنگ بندی سے شروع کرکے مذاکرات تک بڑھایا جاسکتا ہے، یوکرین کے صدر ویلادی میر زیلنسکی سعودی عرب کے سعودی عرب کی میزبانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، برطانیہ اور فرانس نے یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا، روبیو نے کہا دونوں فریقین کی جانب سے قربانی دئیے بغیر یوکرین میں جنگ بندی ناممکن ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں یوکرینی عہدے داران کے ساتھ مقررہ مذاکرات کے حوالے سے اپنی ملک کے کامیاب نتائج تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ‘مجھے یقین ہے کہ ہم اس بات چیت کے حوالے سے اچھے نتائج تک پہنچیں گے’۔

سعودی وزارت خارجہ نے آئندہ ہفتے جدہ میں مقررہ امریکہ یوکرین ملاقات کی میزبانی کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ وزارت نے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے خاتمے کے لیے مستقل امن کے حصول کی کوششیں جاری رکھے گا۔ سعودی عرب نے گذشتہ تین برسوں میں اس سلسلے میں کئی ملاقاتوں کی میزبانی کے ذریعے ان کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں