سخی حسن قبرستان کے اندر سے پھندا لگی لاش برآمد، مرنے والا نشے کا عادی تھا’ ایس آئی او تھانہ شارع نور جہاں

0
37

کراچی(رپورٹ: ایم جے کے) ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ شارع نور جہاں حدود سخی حسن قبرستان کے اندر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش برآمد، مرنے والے کی شناخت حفیظ ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئ جس کی عمر 40 سے 45 سال کے قریب ہے اور رہائش پاپوش تھانے کی حدود میں ہے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل نارتھ ناظم آباد ٹاؤن سخی حسن قبرستان میں ایک شخص جس کا نام حفیظ ولد عبدالعزیز جو کہ پاپوش نگر کا رہائشی ہے عمر 40 سے 45 سال کے قریب ہے، دن کے وقت سخی حسن قبرستان میں درخت کے ساتھ پھندا لگی لاش ملی، ابتدائی طور پر لاش اور جائے وقوعہ کو دیکھنے کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ حفیظ ولد عبدالعزیز کو مرنے کے بعد سخی حسن قبرستان میں لاکر گلے میں پھندا ڈال کر درخت سے باندھ کر بٹھایا گیا، جب کہ تھانہ شارع نور جہاں ایس آئی او خالد امجد کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق مرنے والا حفیظ ولد عبدالعزیز 15 سے 20 سال سے نشے کا عادی تھا اور رات کو اپنے گھر سے لڑ کر نکالا تھا اس کے علاوہ کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں