کراچی: سویڈن کے اسکول میں فائرنگ کے دوران 10 افراد ہلاک 6 زخمی اسپتال منتقل کردئیے گئے۔ فائرنگ کرتے ہوئے شخص نے نوجوانوں کو نشانہ بنایا اور ممکنہ طور پر ملزم بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔
شہر اوریبرو میں پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ ہم تصدیق کرتے ہیں کہ ملزم بھی ہلاک ہوچکا لیکن کس طرح اس پر کوئی قیاس آرائی نہیں کریں گے، اس کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ گروہوں کی لڑائی یا دہشت گرد حملہ نہیں تھا اور ملزم کا کوئی پولیس ریکارڈ نہیں۔