صارم سے زیادتی کی تصدیق’ قریبی رشتے دار زیر حراست

0
50

کراچی: نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے بچے صارم سے زیادتی کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ہوئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا کہنا ہے کہ اب تک کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے سے زیادتی ہوئی اور بچے کے جسم پر مختلف زخموں کے نشانات بھی موجود تھے۔

ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی پائی گئی، گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ صارم کو پانچ روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش پھینکی گئی۔ شک کی بنا پر بچے کے قریبی رشتے دار کو حراست میں لے لیا ہے، زیر حراست ملزم کا ڈی این اے بھی کروایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ صارم کی لاش 18 جنوری کو پانی کی ٹینکی سے ملی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں