ریاست کے اندر شخصی ریاست قائم’ اسٹیل ٹائون میں انسانی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی’ نوکر شاہی کے بااثر افسر کے زبانی احکامات پر رہائشیوں کیلئے پانی بجلی گیس بند

0
103

کراچی: پاکستان کے بڑے وراثتی فولاد ساز ادارے پاکستان اسٹیل کو ماضی میں بند کرنے کی بنیاد پلانٹ کے اردگرد اسٹریٹ لائٹس کو بند کرکے رکھی گئی تھی تاہم شہباز حکومت کے دور میں اسٹیل ٹائون میں انسانی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی جاری ہے اور نوکر شاہی کے بااثر افسر نے پاکستان میں ریاست کے اندر شخصی ریاست قائم کرلی۔ اسٹیل ملز میں ڈے ٹو ڈے پر کام کرنے والے جوائنٹ سیکریٹری پیداوار اور ایکٹنگ سی ای او اسد ماہنی نے زبانی احکامات پر اسٹیل ٹائون کے رہائشیوں کیلئے پانی، بجلی، گیس بند کردی جبکہ رہائشی بلز جمع کروانے کے باوجود کئی ماہ سے گیس، بجلی، پانی سے محروم ہوگئے۔

سی ای او اسٹیل ملز اسد ماہنی نے اسٹیل ٹائون کے رہائشیوں کے جانب سے گیس، بجلی اور پانی کے بلز جمع کروانے کے باوجود 5 ماہ قبل گیس بند کروادی تھی اور زبانی احکامات پر گزشتہ ایک ماہ سے اسٹیل ٹائون کی اسٹریٹ لائٹس بند کرنے کی بعد گھروں کی بجلی بند کرکے پانی بند کردیا، جس سے چوریوں میں مذید اضافہ ہوچکا ہے۔

وزارت صنعت و پیداوار کے باوثوق زرائع کے مطابق جوائنٹ سیکریٹری اسد ماہنی کا زہنی توازن خراب ہے، وہ انسانی بنیادی حقوق اور انسانی حقوق کی غلط تشریحات کرکے کابینہ میں اسٹیل ملز اور اسٹیل ٹائون کے رہائشیوں سے متعلق غلط رپورٹس جمع کروانے کے بعد اپنی زاتی مرضی کے فیصلے لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ ماضی میں اسٹیل ملز پلانٹ میں لائٹس بند کرکے ملز کو بند کرنے کی بنیاد رکھی گئی جس کی وجہ سے اربوں روپے کی چوریاں ہوئی۔ جس کے کیسز ایف آئی اے میں زیر التوا ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں