انسداد دہشت گردی کے موضوع پر عالمی کانفرنس آج ہوگی’ احسن اقبال افتتاح کریں گے

0
7
انسداد دہشت گردی کے موضوع پر عالمی کانفرنس آج ہوگی' احسن اقبال افتتاح کریں گے


اسلام آباد: معروف تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفکلٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز (پکس) اور بحریہ یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقومی کانفرنس برائے انسداد دہشت گردی آج بروز بدھ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ای ایٹ کمپس میں ہوگی۔

کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کریں گے جبکہ کانفرنس سے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی ایڈمرل آصف خالق، چیئر مین پکس میجر جنرل سعد خٹک، سابق سربراہ نیکٹا احسان غنی، سابق آئی جی پولیس کلیم امام، چین سے پروفسیر سونگ، آسٹریلیا سے ڈاکٹر مارٹن، سری لنکا سے سابق آرمی چیف جنرل دایا رتنائیکے اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

کانفرنس کے موضوع کی وجہ سے جڑواں شہروں کے دانشوروں اور قلم کاروں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جبکہ بیس سے زیادہ ممالک کے سفارتکار بھی شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر پالیسی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں