بھارتی اداکارہ سوناکشی کی شادی ہوگئی

0
34

کراچی: اداکارہ سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی ہوگئی۔ شادی سول کورٹ میں ہوئی اور بعد میں دولہا دلہن نے تصاویر جاری کیں۔

شادی میں دلہن  کے والد شترو گن سنہا اور بیرون ملک ان کے تمام بھائیوں نے شرکت کی۔ ظہیر اداکار بھی ہے اس کے والد اقبال رستانی بڑے جوہری ہیں۔
 
آج ممبئی کے بڑے ہوٹل میں جو شلپا شیٹھی کی ملکیت ہے عشائیہ ہوگا اور ایک ہزار مہمان صبح تک موسیقی رقص اور گیتوں سے لطف اٹھائیں گے۔

ہندو انتہا پسندوں نے اس شادی پر حسب معمول طوفان بپا کیا ہوا ہے۔ سوناکشی نے خاص طور پر کہا تھا کہ اسے کسی کی فکر نہیں۔ ظہیر کے والد کو بھی دھمکیاں ملیں مگر انہوں نے کہا کہ میں محبت کرنے والوں کو کیسے جدا کردوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں