کراچی’ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا ناخوشگوار آغاز

0
84

کراچی: کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوتاہیاں سامنے آگئیں، کراچی’ پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا ناخوشگوار آغاز، میچ پی سی بی شیڈول کے مطابق لانڈھی جیم خانہ میں کھیلا جانا تھا تاہم راتوں رات گراؤنڈ تبدیل، پاکستان کرکٹ بورڈ سارے حالات پہ نظر رکھا ہوا ہے۔

پی سی بی فضل محمود انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کراچی میں ناخوشگوار انداز سے ہوا، ابتدائی میچ میں مایوس کن مناظر دیکھے گئے میچ شیڈول کے مطابق لانڈھی جیم خانہ میں کھیلا جانا تھا لیکن پھر کیا وجہ ہے کہ راتوں رات گراؤنڈ بھی تبدیل کر دیا گیا اور ٹیمیں بھی تبدیل کر دی گئیں، میچ سے قبل رات میں لانڈھی جیم خانہ میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں کوئٹہ گلیڈییٹر کے مینجر اور اپنے آپ کو کراچی کرکٹ کے کرتا دھرتا سمجھنے والے اعظم خان، سعید جبار اور اہم افیشل نے شرکت کی جو کہ بغیر کسی نتیجے اور ناخوشگوار ماحول میں ختم ہو گئی، لانڈھی جیم خانہ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ اعظم خان یہ دھمکی دے کر میٹنگ سے اٹھے کہ دیکھتا ہوں لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کیسے میچ ہوتا ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جو میچ لانڈھی جیم خانہ پر ہونا تھا اور جن ٹیموں کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ گراؤنڈ اور ٹیمیں سب تبدیل کرکے میچ کے سی سی اے گراؤنڈ لنڈی کوتل پر کروا دیا گیا، صبح لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر لانڈھی جیم خانہ کرکٹ کلب ٹیم پہنچی تو نہ پی سی بی کے امپائر موجود تھے اور نہ ہی میچ کروانے والے آفیشلز، یہ میچ کے سی سی اے گراؤنڈ منتقل کر دیا گیا اگر اسی طرح کے حالات رہے تو پھر شاید کراچی میں جو رہی صحیح کرکٹ ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی۔ متاثرہ کلب اور کرکٹ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پی سی بی کو ان حالات سے آگاہ کردیا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ان سارے حالات پہ نظر رکھا ہوا ہے، جس میں کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کی کوتاہیاں دکھائی دے رہی ہیں اور کراچی کرکٹ کے یہ تمام حالات ظاہر کرتے ہیں کہ کراچی کرکٹ کی موجودہ ایڈمنسٹریشن میں شدید بےضابطگیاں موجود ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں