نوکر شاہی کے دوہری شہریت رکھنے والے 24 افسران کی تفصیلات سامنے آگئی

0
69

اسلام آباد: پاکستانی نوکر شاہی کے دوہری شہریت رکھنے والے مختلف سول سروسز کے گریڈ 18 تا 22 کے افسران شامل ہیں۔ گریڈ 22 کے احمد نواز سکھیرا، گریڈ 20 کے محمد وشاق، گریڈ 20 کے غلام مجتبٰی امریکہ کی دہری شہریت رکھنے والے افسران میں شامل ہیں۔

ایس ایس پی عادل میمن اور ایس ایس پی عاطف نذیر امریکہ کی دہری شہریت رکھنے والے افسران میں شامل ہیں اور گریڈ 22 کی سارہ سعید، گریڈ 22 کے عشرت علی، گریڈ 19 کی صائمہ علی، گریڈ 20 کی طہی احمد فاروقی برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والے افسران میں شامل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی جان محمد، ڈی آئی جی ضعیم اقبال شیخ، ایس ایس پی سہیل احمد شیخ برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والے افسران میں شامل جبکہ ایس ایس پی لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران شوکت، فواد الدین ریاض قریشی، وقار احمد، ایس پی سید فرحت عباس کاظمی اور ایس پی جواد احمد بلوچ برطانیہ کی دہری شہریت رکھنے والے افسران میں شامل ہیں۔ گریڈ 21 کے ڈاکٹر محمد اجمل، گریڈ 18 کی رابعہ اورنگزیب اور گریڈ 21 کی ثمر احسان کینڈا کی دہری شہریت رکھنے والے افسران میں شامل ہیں جبکہ ڈی آئی جی شاہد جاوید، ایس ایس پی ندیم حسین، حیدر اشرف اور برکت حسین کھوسہ کینیڈا کی دہری شہریت رکھنے والے افسران میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں