کراچی: تُرکیہ میں ایک مشہور ادا کارہ نے کل پیر کے روز 36 سال کی عمر میں اپنے سرمیں گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ اداکارہ اس وقت صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔