اسلام آباد: ملکی سیاست کا بڑا بیک تھرو آگیا اور تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کا حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ، وفاقی بجٹ کے حوالے سے حکومتی رویے سے نالاں بی این پی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان تحریکِ اںصاف کی اتحادی جماعت بی این پی وفاقی بجٹ کے حوالے سے حکومتی رویے سے نالاں ہے جس کے بعد اب پارٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 نکاتی ایجنڈے پر کوئی عملددرآمد نہیں ہوسکا جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے بجائے تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ حکومت اب تک نادرا ایکٹ اور گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس میں ترامیم بھی نہیں کرسکی، اس کے علاوہ حکومتی مذکراتی کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے۔ بی این پی کے مطابق پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصبوبوں کے حوالے سے بھی کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے اور مفت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے حمایتی نہیں بن سکتے ہیں۔