کراچی: اگلے ماہ کی 14 اکتوبر کو ایک ‘رنگ آف فائر’ سورج گرہن 125 میل (200 کلو میٹر) افق پد نظر آئیگا۔ جو کہ شمال مغربی ریاست ہائے متحدہ سے وسطی امریکہ اور برازیل تک نظر آسکے گا۔ یہاں تک کہ امریکہ کے وہ علاقے جو مکمل گرہن کے حدود سے باہر ہیں وہ بھی جزوی سورج گرہن کو دیکھ سکیں گے، اگر موسمی حالات درست رہے۔
ایسے دائری شکل کا سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند آسمان میں نسبتاً چھوٹا دکھائی دیتا ہے، اور اس طرح سورج گرہن کے دوران سورج کو مکمل طور پر نہیں ڈھانپتا، جس سے سورج کا ایک پتلا بیرونی حلقہ نظر آتا ہے جسے اکثر ‘فائر رنگ’ کہا جاتا ہے۔