کراچی: یمنی نیٹ ورک فار رائٹس اینڈ فریڈمز نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے یکم جنوری 2017 سے اس سال 2023 کے وسط تک 17 گورنریوں میں 133 خواتین اور 117 بچوں سمیت 2 ہزار 406 شہریوں کو زبردستی لاپتہ کر دیا ہے۔
نیٹ ورک نے جبری گمشدگی کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر رپورٹ جاری کی جس میں وضاحت کی کہ اس کی فیلڈ ٹیم نے شہریوں کے خلاف جبری گمشدگی کے تقریباً 2406 جرائم ریکارڈ کیے۔