کراچی: 13 اگست سے 14 اگست کے درمیان جشن آزادی کی خوشی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف اسپتالوں میں 60 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا۔
شہر کراچی میں کئی سالوں کے بعد ایک مرتبہ پھر آزادی کے رات قانون شکنی کا ریکارڈ توڑا گیا، اتنی تعداد میں زخمی کسی زمانے میں سال نو کے موقع پر ہوئے تھے لیکن وہ بھی اب کنٹرول ہوتا جارہا تھا، کیا پتہ نہیں تھا کہ کراچی کے کون سے ایونٹس پر منچلے بھرم باز فائرنگ کرکے علاقے میں اپنی دھاک بٹھاتے ہیں؟ زخمیوں کے زخم تو مندمل ہوجائیں گے لیکن جن کی جان چلی گئی اس کا مداوا کیسے ہوگا۔