کراچی: مراکش کی قومی فٹ بال ٹیم کی ڈیفنڈر نوہیلہ بینزینا حجاب پہن کر ویمنز ورلڈ کپ مقابلوں میں میدان میں اترنے والی پہلا کھلاڑی بن گئی ہیں۔
امریکہ کی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سینئر لیول کی پہلی کھلاڑی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف میدان میں اترینگی، ویمنز ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے والی 25 سالہ کھلاڑی نے حجاب کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہتر کارکردگی کے ساتھ مراکش کی ٹیم کو 0-1 سے کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا جب ابتسام جریدی نے میچ کا واحد گول کیا۔
فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے کھلاڑیوں اور فٹ بال عہدیداروں کی سفارشات کے بعد 2014 میں میچوں کے دوران حجاب پہننے کی اجازت دے دی تھی۔
اس موقع پر مسلم ویمنز اسپورٹس نیٹ ورک کی شریک بانی اسما ہلال نے کہا ہے کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ جب دیگر خواتین اور مسلم کھلاڑی نوہیلہ بینزینا کو حجاب میں کھیلتے ہو ئے دیکھیں گی تو واقعی متاثر ہوں گی۔