وفاقی حکومت کا ویب سائٹس، ویب چینلز سمیت یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

0
73

اسلام آباد: بڑھتی ھوئی آن لائن سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے اتھارٹی بنائی جائیگی۔ وفاقی کابینہ ای تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری دے گی اور وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے بل اصولی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دیا۔

بل کے مطانق تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ ای سیفٹی اتھارٹی کرے گی اور ویب سائٹس کے اجازت نامے خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار اسی اتھارٹی کے پاس ہوگا۔ اتھارٹی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کرے گی۔ اتھارٹی ویب چینلز کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار رکھے گی اور ویب مانیٹرنگ کا اختیار پی ٹی اے سے واپس لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں