تحریر: اکرم خان
یہ کسی پر فضا پہاڑی علاقے میں رکھی گئی چائے کی کیتلی کا کلوزاپ لیا گیا ہے؟ جی نہیں یہ درحقیقت چائے کی کیتلی کی شکل کا ایک ہوٹل ہے، اس ذوق اور شوق کا مظاہرہ بھلا کون کر سکتا ہے، وہ ہی جسے اپنی ثقافت سے پیار ہو گا اور جو روایت پسند بھی ہوگا۔
چین سے زیادہ روایت پسند بھلا کون ہوگا جو نت نئے ڈیزائن میں اپنی ثقافت کو ڈھالنا پسند کرتا ہے، جی یہ کام چینی ہی کر سکتے ہیں، تعمیراتی جدت کا یہ شاہ کار آٹھ منزلہ ہوٹل 2014 میں چین کے صوبہ گوئژو کی کاؤنٹی میتان میں تعمیر کیا گیا، دو منزلہ گراونڈ فلور اس کے علاوہ ہے، عمارت کی بلندی 38.8 میٹر ہے جب کہ اس کا قطر 50 میٹر ہے، عمارت 360 زاویہ پر گردش بھی کرسکتی ہے، ہوٹل کی تعمیر پر 6.4 بلین ڈالرز اخراجات ہوئے، اطراف میں دور تک پھیلا سبزہ بھی کچھ اور نہیں چائے کے باغات ہیں تو چلیے چائے کی کیتلی میں بیٹھ کر چائے کے باغات کا دلکش نظارہ کرتے ہوئے چائے پیتے ہیں۔
ابن انشاء یوں ہی تو نہیں کہہ گئے
چلتے ہو تو چین کو چلیے