کراچی: متحدہ عرب امارات میں دبئی کی لیبر کورٹ نے کارکنوں کو دو ماہ سے تنخواہ ادا نہ کرنے پر تعمیراتی کمپنی کے مالک پر 10 لاکھ 75 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں تعمیراتی کمپنی کے 215 ملازمین نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر لیبر کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔