پنجگور: پنجگور کے مختلف علاقوں میں سرکاری اسکولز بند کردیے گئے جبکہ اساتذہ ڈیوٹی سے غائب ہوگئے۔ پنجگور کے مختلف علاقوں خصوصاً دیہی علاقوں کے درجنوں اسکول بند ہیں اور اسکولوں کے اساتذہ بلوچستان کے افسران کی ملی بھگت سے گھر بیٹھے ماہانہ تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔
دوسری جانب اگر اساتذہ بوجہ بیماری یا ایمرجنسی ایک دن اسکول نہ جاسکے تو ان کی تنخواہ سے کٹوتی کی جاتی ہے جبکہ با اثر اساتذہ سالہا سال ڈیوٹی سے غائب ہیں جبکہ اسکولوں کی حالت زار اور مرمت نہ ہونے سے اسکول کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجگور میں سرکاری اسکولوں کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز اقربا پروری کے شکار ہوگئے ہیں اور سرکاری اسکول اپنے خستہ حالی کے داستان خود بیان کررہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے بلوچستا حکومت سے اپیل کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے تباہی کا نوٹس لیا جائے۔