نئی دہلی: مودی سرکار حکومت بھارتی پولیس نے مسجد کی بیحرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی تو مسلمان سراپا احتجاج بن گئے۔ مقامی مسلمانوں کی جانب سے احتجاج بھارتی انتظامیہ کو ناگوار گزرا اور پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی پولیس نے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان ہاتھ باندھے اور مسجد کے سامنے کھڑا کر کے کوڑے مارے جبکہ لوگ پولیس تشدد کا تماشہ دیکھتے رہے اور ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔
بھارتی پولیس کی مسلمانوں پر کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی لیکن سرکار کی جانب سے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔