پاک فوج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت’ سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں، آرمی چیف

0
41

راولپنڈی: یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف کا پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ۔

آرمی چیف نے اسلام آباد پولیس کے آفیسرز اور جوانوں کے ساتھ پولیس کے شہداء کے لواحقین سے خطاب کیا

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا،  وہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ شہداء جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُن کی قربانیوں کو کوئ زائل نہیں کر سکتا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ شہداء کے وارثین کو یہ  پیغام دینا چاہتا ہوں  کے آج کے دن پاکستانی عوام اور پاک فوج  تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔

پولیس لائن آمد پر، چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال انسپیکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں