کراچی یونین آف جرنلسٹس کا صدر کے یو جے فہیم صدیقی سمیت مدثر سعید کی جبری برطرفی کے خلاف جنگ جیو بلڈنگ کے سامنے مظاہرہ

0
38

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صدر کے یو جے فہیم صدیقی اور بیورو چیف جیو اسلام آباد مدثر سعید کی جبری برطرفی کے خلاف ہفتے کی شام جیو جنگ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں صحافی شریک ہوٸے۔ وکلا رہنماٶں نے مظاہرے میں شریک ہوکر صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

مظاہرے سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا، خازن جاوید قریشی، سابق صدر پریس کلب امتیاز فاران، کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری خالد ممتاز ایڈووکیٹ، طاہرقریشی ایڈووکیٹ اور یونس آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے فہیم صدیقی اور مدثرسعید کی جبری برطرفی کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ صدر کے یو جے فہیم صدیقی اور مدثر سعید کو فوری طور پر بحال کیا جاٸے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ
فہیم صدیقی نے ہمیشہ قلم اور کیمرے کے مزدور سمیت ہر صحافی کے لئے جدوجہد کی ہے۔

انہوں میر شکیل کی گرفتاری کے خلاف بھی بھرپور احتجاجی تحریک چلاٸی لیکن جیو انتظامیہ نے جس بے حسی اور ظالمانہ طریقے سے انھیں ملازمت سے برطرف کیا ہے وہ بہت قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

مقررین نے کہا کہ صدر کے یو جے اور دیگر برطرف صحافیوں کی بحالی تک جدوجہد کا سلسلہ جاری رہےگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں