شہر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے بعد ٹارگٹ کلنگ میں بھی کراچی پولیس کا اہلکار ملوث نکلا

0
84

کراچی: شہر میں شہریوں کے اغوا برائے میں ملوث ہونے کے بعد گلستان جوہر مفتی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی پولیس کے شعبہ انٹیلی جنس کا افسر عتیق ملوث نکلا۔ مفتی عبدالقیوم کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایف آئی اے افسر عتیق عالم کو گرفتار کرلیا گیا۔

عتیق حالیہ عرصے میں ایک وفاقی ادارے ایف آئی اے میں ٹرانسفر ہوا ہے۔ عتیق نے اجرتی قاتلوں کو دو مزید افراد کے قتل کا ہدف دیا تھا۔ سندھ پولیس کی اکثریت قتل ڈکیتی اغواء میں ملوث ہے۔

گلستان جوہر میں مفتی قیوم کا قتل انٹیلیجنس کے افسر محمد عتیق نے اپنے آدمیوں سے کرایا جبکہ ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ ملزم عتیق سی سی ٹی وی پر ساری کارروائی دیکھتا رہا تھا۔

زرائع کے مطابق مفتی عبدالقیوم اور محمد عتیق کے درمیان زمین کا جھگڑا تھا۔ ملزم پہلے بھی اپنے آدمیوں سے قتل کرا چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں