کراچی: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الریاض ایئر کے نام سے ایک نئی قومی فضائی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق اس نئی فضائی کمپنی کے سربراہ اتحادایئر کے سابق چیف ایگزیکٹوآفیسر (سی ای او) ٹونی ڈگلس ہوں گے۔ اس فضائی کمپنی کے قیام کا مقصد مملکت کے تین براعظموں ایشیا، یورپ اور افریقا کے درمیان سفری روابط کو بہتر بنانا ہے۔